منتخب ہوکر وکلاءکے مسائل کے حل کےلئے ہرممکن کوشش کریں گے ، حماد اکبر ولانہ
لاہور(نامہ نگار)وکلاءبرادری کے تمام بڑے گروپوں کی حمایت حاصل ہے ،پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں سپورٹرز اور دوستوں کی مدد سے شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔ لاہور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ اور سمیت دیگر بار ایسوسی ایشنز نے اپنے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ،ان خیالات کا اظہار پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں لاہور سیٹ سے ممبر پنجاب بار کونسل حماد اکبر ولانہ نے نمائندہ "پاکستان"سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی ملی تو ان کی اولین ترجیحات وکلاءکی فلاح و بہبود ہوں گی موجودہ دور میں نوجوان وکلاءکو شدید مسائل کا سامنا ہے ،خدمت کے اسی جذبے کے تحت وہ پنجاب بارکونسل کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وکلاءکے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے اورانہیں درپیش مشکلات کے لئے ہر فورم پر آوازبھی اٹھائیں گے ،انہوں نے کہا کہ وکلاءکے 40سے زائد گروپوں کی حمایت حاصل ہے اورممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہوکر وکلاءبرادری کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا ۔