بچوں کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سندر کو شوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے عدالتی احکامات کے باوجود حبس بیجا میں رکھے گئے6 بچوں کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سندر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 19نومبر کو بچوں کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت میں عطاءنامی شخص نے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ سائل کے بہنوئی ملزم شوہر قطب علی نے اسکی بہن سمیت 2خواتین کو 2010میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد بہن کے بچے مصباح بی بی ،غضنفر ،جویریہ، سالہ لائبہ ،5سالہ احمد اور 3سالہ علی سائل کے ساتھ رہائش پذیر تھے جبکہ ان کاوالد قطب علی مفرور ہے تاہم قطب علی کی ایماءپر عرفان ہاشمی نامی شخص زبردستی بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا ہے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو بازیاب کروا کر اس کے حوالے کیا جائے ،عدالت نے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔