طلبی کے باوجود ریکارڈ پیش نہ کرنے پر دو ایس ایچ اوز کی تنخواہ قرق

طلبی کے باوجود ریکارڈ پیش نہ کرنے پر دو ایس ایچ اوز کی تنخواہ قرق

  

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے قتل کے مقدمات میں متعدد بار طلبی کے باوجود ریکارڈ پیش نہ کرنے اور گواہان کی تعمیل نہ کروانے پر دو ایس ایچ اوز کی تنخواہ قرق کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو عدالتی احکاما ت کی تعمیل کروانے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت نے دو مختلف مقدمات میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت اور نشتر کالونی کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا متعدد بار احکامات جاری ہونے کے باوجود پولیس افسران کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کی جا رہی تھی جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ ایس ایچ اوز کی تاحکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -