ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال کا 5 سالہ بچے پر مقدمہ درج کرنے پر برہمی کا اظہار

ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال کا 5 سالہ بچے پر مقدمہ درج کرنے پر برہمی کا اظہار

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے تھانہ شالیمار پولیس کی جانب سے 5 سالہ معصوم بچے پر مقدمہ درج کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بچے کو مقدمہ سے بری کرنے اورمتعلقہ ایس ایچ او کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے 5 سالہ معصوم بچے حسنین کے خلاف خواتین پر تشدد سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں معصوم حسنین اپنے بوڑھے والدین اور اپنے وکیل میاں کاشف ایڈووکیٹ کے ہمراہ اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروانے عدالت میں پیش ہوا تو فاضل جج نے بچے کی عمر کو دیکھتے ہوئے ضمانت کی بجائے اسے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو جواب طلبی کےلئے اصالتاً طلب بھی کر لیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -