پاکستان جاتی امراءبرانڈجمہوریت کامتحمل نہیں ہوسکتا، اشرف بھٹی

پاکستان جاتی امراءبرانڈجمہوریت کامتحمل نہیں ہوسکتا، اشرف بھٹی

  

 لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان جاتی امراءبرانڈجمہوریت کامتحمل نہیں ہوسکتا پارلیمنٹ کوبائی پاس کرناحکمرانوں کومہنگاپڑے تخت لاہور نے اپنا راج پاٹ بچانے کیلئے انتقامی سیاست شروع کردی حکومت دوسری پارٹیوں کاپرامن احتجاج کاحق تسلیم کرے اگر حکمرانوں نے عوام دشمن روش نہ بدلی اوراقتدار کے ایوانوں میں کرپشن بندنہ ہوئی توعوام کاغم وغصہ سیلاب بن کرانہیں اپنے ساتھ بہالے جائے گا ۔حکمرانوں کی ملی بھگت اوربدنیتی کے بغیر ملک میں مہنگائی اورضروریات زندگی کی مصنوعی قلت پیدانہیں ہوسکتی ۔وہ بلھے شاہ روڈ پر ایک ظہرانے سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اگردھرنے والے اس قدرطاقتورہیں کہ انہوں نے ترقی کاراستہ روک دیا ہے تودونوں حکمران بھائی اپنا اپنا منصب چھوڑدیں ،ان کے پاس اپنے عہدوں پرمزید بیٹھے رہنے کاکوئی جواز نہیں رہ گیا ۔عام آدمی کوریلیف کی فراہمی سے دھرنے کاکیا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ اگرنیت درست ہوتوعوام کی مشکلات میں کمی کرناممکن ہے ۔

عوام نے اپنی قوت برداشت سے بہت زیادہ مہنگائی کابوجھ برداشت کرلیا جبکہ حکمران اپنے شاہانہ اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -