کراچی:آئندہ 15 روز کیلئے اشیاءصرف کی پرائس لسٹ کی منظوری دیدی گئی

کراچی:آئندہ 15 روز کیلئے اشیاءصرف کی پرائس لسٹ کی منظوری دیدی گئی

  

کراچی (این این آئی) کراچی میں آئندہ 15روز کیلئے اشیاءصرف کی پرا ئس لسٹ کی منظوری دیدی ۔ایڈیشنل کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ 15روز کیلئے اشیاءصرف کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے پرائس لسٹ کی منظو ری دی گئی ،اجلاس میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے ہول سیلرزاور ریٹیلرزکو پرائس لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی،ایڈیشنل کمشنر کراچی نے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد پراشیا صرف فروخت کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ۔اجلاس میں ہول سیلرز،کنزیو مرز، ریٹیلرز کے نمائندوں سمیت دیگرافراد نے شرکت کی،اجلاس میں منظور کردہ پرائس لسٹ میں 16نومبر سے 30نومبرتک اشیاءصرف کے نرخوں کا تعین کیا گیا ۔

مزید :

کامرس -