مقامی کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کمی کردی گئی

مقامی کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کمی کردی گئی

  

کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی کپاس کی فی من قیمت میں بھی 100 روپے کمی کر دی گئی۔ ممبرآف پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق سندھ بھر میں فی من کپاس کی قیمت100 روپے مزید سستی ہونے کے بعد 5100 روپے جبکہ پنجاب میں 5200روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کپاس کی طلب کم ہونے کے علاوہ بھارت کی جانب سے کپاس کی درآمد سے کاٹن کے مقامی کاشتکاروں کو نقصان کا سامنا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی کپاس کے کاشتکاروںکو استحصال سے بچانے کیلئے بھارتی کپاس پرعائد درآمدی ڈیوٹی کو 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصدکیا جائے ۔

مزید :

کامرس -