گوجرانوالہ ،سی این جی اسٹیشنز ،صنعتوں کو گیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند

گوجرانوالہ ،سی این جی اسٹیشنز ،صنعتوں کو گیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (این این آئی) گوجرانوالہ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت گوجرانوالہ ریجن کے 6اضلاع میں 280سی این جی اسٹیشنز اور 1300صنعتوں کو گیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند کی گئی ہے۔صنعتوں کی بندش سے درآمدی و برآمدی آرڈرز کا مکمل ہونا ناممکن ہوگیاجبکہ سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین بیروزگار ہوگئے ہیں۔سوئی گیس حکام کے مطابق سردی کی شدت کم ہونے پر لوڈ کم ہوجائیگاجس پر صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائیگی۔ تاجروں اور سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن نے گیس کی بندش کے فیصلے کو ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔

مزید :

کامرس -