آٹے کی قیمت میں 3 روپے کلو کا اضافہ ہوجائیگا ،میاں محمد ندیم ناصر

آٹے کی قیمت میں 3 روپے کلو کا اضافہ ہوجائیگا ،میاں محمد ندیم ناصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (آن لائن) حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں 100 روپے فی بوری اضافے سے آٹے کی قیمت میں اڑھائی سے 3 روپے کلو کا اضافہ ہوجائیگا جس کا تمام تر بوجھ غریب آدمی پر پڑیگا حکومت فوری طور پر یہ قیمت واپس لے تاکہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم سے کم پڑے محکمہ خوراک پنجاب کے گوداموں میں گندم کی لاکھوں بوریاں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں فلور ملز کےلئے لبرل کوٹہ سسٹم ختم کرکے کوٹہ سسٹم بحال کرنے سے اربوں روپے مالیت کی گندم گوداموں میں ضائع ہونے کے خدشہ ہے ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئرمین میاں محمد ندیم ناصر نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کو ضائع ہونے سے بچانے کےلئے لبرل سسٹم بحال کرے اور فلور ملوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ سرگودھا ضلع میں محکمہ خوراک کے مختلف گوداموں میں 6 لاکھ سے زائد بوری گندم پڑی ہوئی ہے اور نیا سیزن بھی آنیوالا ہے انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف حکومت کو ڈیڑھ سال کا عرصہ ہونے کو ہے مگر ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات کےلئے کوئی ٹھوس اقدامات سامنے نہیں آئے اور نہ ہی مستقبل قریب میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا امکان ہے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گئی ہے جس سے لاکھوں خاندان بے روزگاری کا شکار ہیں۔ میاں ندیم ناصر نے شہر بھر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معین انڈسٹری میں ہونیوالی ڈکیتی کے 5 ملزمان تاحال فرار ہیں ۔
جبکہ دو گرفتار ملزمان سے تاحال لاکھوں روپے نقدی اور آتشیں اسلحہ بھی برآمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رات کے اوقات میں پولیس گشت کو یقینی بنانے کےساتھ ساتھ اہم چوراہوں اور شہر کے دالی خارجی راستوں پر پولیس کے ناکے لگائے جائیں تاکہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں مدد ملے۔#/s#

مزید :

کامرس -