100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی17نومبر کو ہوگی۔ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت کے ترجمان کے مطابق انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک ، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ یہ رواں سال کی30 ویںاور مجموعی طور پرآٹھویں قرعہ اندازی ہو گی۔

مزید :

کامرس -