سی ڈی این ایس نے 20 فیصد زائد کی بچتیں وصول کر لیں

سی ڈی این ایس نے 20 فیصد زائد کی بچتیں وصول کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی اےن پی) رواں مالی سال 2014-15ءکی پہلی سہ ماہی ( جولائی تا ستمبر 2014ئ) کے دوران سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) نے 20 فیصد تک زائد کی بچتیں وصول کی ہیں۔جولائی تا ستمبر2014ءکے دوان سی ڈی این ایس کی بچت وصولیاں60 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران44 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے۔ سی ڈی این ایس کے حکام کے مطابق رواں سال 2014ئ کےلئے 220 ارب روپے کی بچتوں کی وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ پرائز بانڈزکی مد میں 65 ارب روپے اکھٹے کرنے کا ہدف ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کی غرض سے ملک بھرمیں قائم قومی بچت مراکز کی 140 شاخوں میں 80 کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ نیٹ ورک کی توسیع کے سلسلے میں مربوط حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ قومی بچت کی سکیموں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کےلئے لوگوں کو متوجہ کیا جاسکے جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کامرس -