او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی نیلامی میں ناکامی کے بعد منافع بخش الائیڈ بنک کی نجکاری کا عمل شروع

او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی نیلامی میں ناکامی کے بعد منافع بخش الائیڈ بنک کی ...

  

اسلام آباد(آن لائن) ا±و جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت میں ناکام ہونےوالے نجکاری کمیشن نے اب سرکاری شعبے کے منافع بخش بینک الائیڈبینک کی نجکاری کاعمل شروع کردیاہے۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس اسلام آبادمیں ہوا۔اجلاس میں الائیڈ بینک کے شئیرز غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کیلئے مالیاتی مشیر مقررکرنےکا جائزہ لیاگیا۔ ملک کے سب سے بڑے سرکاری اور منافع بخش الائیڈبینک کی نجکاری کاعمل شروع کردیاگیاہے۔میاں منشاکے ایم سی بی بینک،،ایلگزر سیکیورٹیز اور اےکےڈی سیکیورٹیز پر مشتمل کنسورشیم کومالیاتی مشیرمقررکردیاگیاہے۔

مزید :

کامرس -