کنو اور مالٹے کے چھلکے سے تیل نکال کر کئی اشیاءتیار کی جاسکتی ہیں

کنو اور مالٹے کے چھلکے سے تیل نکال کر کئی اشیاءتیار کی جاسکتی ہیں

  

سرگودھا (آن لائن) کنو اور مالٹے کے چھلکے سے آئل نکال کر کاسمیٹکس‘ اینیمل فیڈز‘ صابن‘ ڈینگی مچھر وغیرہ سے بچاﺅ کےلئے سپرے اور کھانے پینے کی کئی اشیاءتیار کی جاسکتی ہیں سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کم بیج والے کنو اور بغیر بیج والے کنو کی اقسام متعارف کرادی ہے اور یہ سائز اور ذائقہ میں بھی بہترین ہیں اور سیڈ لیس کنو میں بھی اہم پیش رفت کی جارہی ہے باغبان حضرات سے گزارش ہے کہ وہ صاف ستھرے اور تربیت یافتہ مزدوروں سے باغات کے پھل کی توڑائی کرائیں تاکہ پودے جراثیم سے محفوظ رہ سکیں ان خیالات کا اظہار سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا کے ڈائریکٹر الطاف الرحمن خان نے بھلوال میں منعقدہ کنو کے بارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا کی مسلسل محنت سے باغات کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس سال کنو کی کوالٹی بہترین اور پیداوار میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کنو کے باغات میں برسین ‘ چری اور دیگر چارہ جات گندم ‘ چاول‘ کماد وغیرہ کی فصلات کاشت کرنے اور باغات کی مناسب کانٹ چھانٹ نہ کرنے سے کنو کا سائز کم اور بیماری لگ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے کنو کی روس‘ انڈونیشیاء‘خلیجی ممالک‘ یورپی ممالک میں مانگ بڑھ رہی ہے کنو کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہونے سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوگا الطاف الرحمن نے کہا کہ گزشتہ سال کنو کے باغات میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے فصل کو پھپھوندی لگ گئی تھی اور سائز بھی کم ہوا تھا۔

 ہمارے ماہرین نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے اس سال کاشتکاروں کی رہنمائی کی جس سے اس سال کنو کی فصل بہت بہتر ہے جس کا تمام تر سہراءکاشتکاروں کےساتھ ساتھ سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا کے سر ہے جبکہ مزید کنو کی بہتری اور بغیر بیج کے کنو کی پیداوار بڑھانے کےلئے سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے اور بغیر بیج کنو کی بیرون ممالک مانگ بہت زیادہ ہے اس سے پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر کا زر مبادلصہ حاصل ہوگا۔

مزید :

کامرس -