البانیہ میں شامی باغیوں کو ہتھیار سمگل کرنے کے الزام میں 8 افرادگرفتار

البانیہ میں شامی باغیوں کو ہتھیار سمگل کرنے کے الزام میں 8 افرادگرفتار

  

ترانا (این این آئی)جنوب مشرقی یورپی ملک البانیہ میں پولیس نے شامی باغیوں کو ہتھیار سمگل کرنے کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دارالحکومت ترانا اور قریبی شہروں سے 8 افراد کو حراست میں لیا جن پر شامی باغیوں کو ہتھیار سمگل کرنے کا الزام ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے متعدد خود کار رائفلیں، دستی بم اور دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

البانیہ پولیس کے مطابق البانیہ سے درجنوں شہری باغیوں کیساتھ مل کر لڑنے کیلئے شام گئے جن میں سے 3جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -