بغداد میں کار بم حملے میں کم از کم پندرہ ہلاکتیں

بغداد میں کار بم حملے میں کم از کم پندرہ ہلاکتیں

  

بغداد(ثناء نیوز)عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں کیے گئے کار بم حملے میں پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق کم از کم 15 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ یہ بم حملہ گزشتہ رات کیا گیا، جس کے بعد شہر میں صرف کل جمعے کے روز ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ بغداد میں جمعے کے روز چار مختلف مقامات پر بم دھماکے کیے گئے، جن میں زیادہ تر شیعہ آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے سب سے ہلاکت خیز بم دھماکا رات گئے کیا جانے والا حملہ تھا، جو 15 افراد کی ہلاکت کا باعث بنا۔ ان بم حملوں میں کل 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -