چین کے شمال مشرقی علاقے میں برفباری جاری ، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

چین کے شمال مشرقی علاقے میں برفباری جاری ، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

  

بیجنگ (این این آئی) چین کے شمال مشرقی علاقے میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث شاہرائیں برف کی چادر میں چھپ گئی ہیں۔ چین میں 2 روز سے جاری برفباری نے شمال مشرقی علاقے میں نظام زندگی درہم برہم کردیا، راستے برف میں گم ہوگئے، مسافروں کو منزل کی تلاش میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ریلوے کا نظام بھی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -