طاہر القادری اور عمران خان کے وارنٹ جاری کرنا اوچھے ہتھکنڈے ہیں:محمد ساجد

طاہر القادری اور عمران خان کے وارنٹ جاری کرنا اوچھے ہتھکنڈے ہیں:محمد ساجد

  

لندن (بیورورپورٹ)پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے صدر ہارون خورشید راٹھور سیکرٹری جنرل محمد ساجد ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں دہشت گردی عدالت کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری ‘ عمران خان اور دیگر لیڈروں کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے ٹھیکیدار ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے لیے انصاف کی فراہمی تو یقینی نہیں بنا سکے اور خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے لیکن ایک عمارت پر قبضے کو بہانہ بنا کر پاکستان کی ہر دلعزیز قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ملزم ٹھہرانے والے پہلے ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد دھرنے کے دوران شہید ہونے والوں کے قاتلوں کو گرفتار کریں جن کو انہی کے بنائے گئے کمیشن نے عوام کے قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے کارکنوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا عوامی تحریک کے انقلابی ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنی جانوں پر کھیل کر نہ صرف اپنی قیادت کا دفاع کریں گے بلکہ وطن عزیز کو کرپٹ اور قاتل حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے سرگرمی سے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مزید :

عالمی منظر -