تحریک حق خودارا دیت کا شہدائے جموں و کشمیرکانفرنس کی حمایت کا اعلان

تحریک حق خودارا دیت کا شہدائے جموں و کشمیرکانفرنس کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے15نومبر کو برمنگھم میں ہونے والی شہدائے جموں و کشمیر کانفرنس کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے برٹش کشمیریوں اور پاکستانیوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانوی حکومت سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مداخلت کا سرکاری سطح پر مطالبہ کریں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ریاست کی آزادی اور کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں کنٹرول لائن پر فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد انتخابات کے بارے میں کشمیری برٹش سیاستدانوں کو آگاہ کر کے جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائیں،بیرون ملک کشمیری ریاست کی آزادی کے سفارتی مجاہد ہیں پوری قوم انکی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کشمیری خواتین کا تحریک آزادی کے سفارتی محاذ پر سرگرم ہونے سے مسئلہ کشمیر حل کی طرف بڑ ھ رہا ہے،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے شعبہ خواتین کی طرف سے آرگنائز کیے گئے عشائیے میں مقررین نے کیا جس کی صدارت بیرسٹر شازیہ انجم نے کی جبکہ مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر شوکت راجہ ایڈووکیٹ تھے،مقررین میں چیئرمین تحریک راجہ نجابت حسین،سر پرست سردار عبدالرحمان خان،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،شعبہ خواتین کی رہنماؤں کونسلر یاسمین ڈار،شبانہ الطاف عباسی،ماریہ خان،نویدہ خان،مشعل عقیل،محترمہ فلک خان،رضیہ چوہدری،ارم لائبہ خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق پریس سیکرٹری محمد رشید چوہدری کے علاوہ متعدد دیگر خواتین رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔مہمان خصوصی شرکت راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے برطانیہ بھر کے کشمیریوں اور پاکستانیوں خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کی حکومت اپنے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سفارتی محاذ پر جو مہم لے کر نکلی ہے وہ پیپلز پارٹی کی بنیادی اساس اور اسکے منشور کا حصہ ہے،ہماری لیڈر شپ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک ہر محاذ پر کشمیری عوام کی نمائندگی کی ہے اور آج ایک بار پھر بھارت کے ان غاصبوں کو للکار کر بلاول بھٹو نے علم جہاد بلند کیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم ریاست کے دونوں اطراف اور بیرون ملک قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے شوکت راجہ نے کہا کہ وہ پارٹی کے ایک سپاہی کی طرح برطانیہ بھر میں چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ان تمام لوگوں سے مل رہے ہیں جو کشمیر کی آزادی کیلئے سفارتی محاذ پر جدو جہد کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت یورپ جیسی تنظیمیں جو بلا امتیاز سیاسی وابستگی ہر شعبہ ہائے زندگی کے عوام کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور ان کی تنظیمی صلاحیتوں اور رابطوں سے آزاد کشمیر کی حکومت بھی استفادہ حاصل کرنا چاہتی ہے، انہوں نے راجہ نجابت حسین کی پوری ٹیم اور خصوصی طور پر عشائیے کی تقریب کو آرگنائز کرنے میں معاونت پر بیرسٹر شازیہ انجم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور عام کشمیریوں سے15نومبر کو برمنگھم میں آنے کی دعوت دی۔
جسے جہاں تحریک کے تمام عہدیداروں نے قبول کرتے ہوئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی بلکہ خواتین رہنماؤں نے مشیر حکومت کو یقین دلایا کہ تحریکی خواتین کی بڑی تعداد چوہدری عبدالمجید کی کال پر برمنگھم کانفرنس میں شرکت کر کے بھارت کو ایک واضع پیغام دیں گے کہ آج بھی کشمیر اور پاکستانی1947کی طرح متحدد اور منظم ہیں اور مل جل کر کشمیر کو آزاد کروائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر اور تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان نے کہا کہ تحریک کے عہدیدار بلا امتیاذ سیاسی وابستگی مسئلہ کشمیر پر ہونے والے پروگراموں میں تعاون کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور برمنگھم کی کانفرنس کو کامیاب کرانے کیلئے ملک بھر سے تحریکی رہنما شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید ایک درویش صفت وزیر اعظم ہیں جن کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر بھی انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں اور وہ یہاں بھی کمیونٹی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہمارا مشن وطن کی آزادی اور اسکے عوام پر ہونے والے مظالم سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کرنا ہے اور جس طرح ہم نے ماضی میں کشمیری اور پاکستانی لیڈر شپ سے کشمیر کی وجہ سے تعاون کیا ہے اب بھی بیس کیمپ کی حکومت کی جو کہ ریاست کی نمائندگی کر رہی ہے ان سے بھرپور تعاون کریں گے ،شعبہ خواتین نارتھ ویسٹ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ کشمیری و پاکستانی خواتین تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں اور ہم پوری ریاست کی آزادی تک ہر محاذ پر جدو جہد میں مردوں کے شانہ بشانہ مل کر کام کریں گی اور15نومبر کو جوق در جوق دونوں بڑے لیڈروں میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس برطانوی دورے میں یہاں کی حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے سرکاری سطح پر بھارت سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کہیں کیونکہ برطانوی پارلیمنٹ میں حکومت کے وزیر کہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان میں سے ایک مداخلت کا مطالبہ کرے تو ہم تیار ہیں لہٰذا پاکستانی حکمران اپنا حق ادا کریں،بیرسٹر شازیہ انجم نے اپنی صدارتی تقریر میں شوکت راجہ ایڈووکیٹ کو یقین دلایا کہ برٹش پاکستانی خواتین بھی برمنگھم کانفرنس میں بھرپور تعاون کریں گی۔

مزید :

عالمی منظر -