فلپائن، فوج اور ابو سیاب باغیوں کے درمیان جھڑپ، 14ہلاک ،26زخمی

فلپائن، فوج اور ابو سیاب باغیوں کے درمیان جھڑپ، 14ہلاک ،26زخمی

  

منیلا (این این آئی) فلپائن کے جنوبی صوبے سولو میں سرکاری فورسز اور ابو سیاب باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 5فوجی اہلکاروں سمیت 14باغی ہلاک اور26زخمی ہوگئے۔ملٹری جوائنٹ ٹاسک گروپ کے کمانڈر الن اروجادو نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ ابو سیاف باغیوں کیساتھ حالیہ دنوں میں یہ سب سے بڑی جھڑپ تھی جس میں ہمارے 5فوجی جوان ہلاک اور 26زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ فوجی جوان تالیپاو نامی قصبے میں معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ باغیوں نے اچانک فائرنگ کر دی ۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں نو باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ جھڑپ میں ہمارے 5جوان بھی ہلاک ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -