سب سے بڑی جنجر بریڈ نمائش کا آغاز

سب سے بڑی جنجر بریڈ نمائش کا آغاز
 سب سے بڑی جنجر بریڈ نمائش کا آغاز

  

نیویارک ( خصوصی رپورٹ )امریکی ریاست نیویارک کے ہال ا?ف سائنس میں دنیا کی سب سے بڑی جنجر بریڈ نمائش کا ا?غاز ہوگیا ہے۔معرف شیف جان لاوچ نے ایک سال کی کڑی محنت کے بعد جنجر بریڈ لین لین نامی دب سے بڑا جنجر بریڈ ماڈل تخلیق کیا ہے۔جنجر بریڈ لین پر480اسکوائر فٹ رقبے پر کم وبیش ڈھائی ٹن وزنی کینڈی ویلج ڈیزائن کی گئی ہے جس میں تقریباً1ہزار چھوٹے بڑے گھر،دکانیں،سڑکیں اور بسیں وغیرہ جیلیز،کینڈیز،فراسٹنگ اور جنجر بریڈ کی مدد سے تخلیق کی گئی ہیں۔اس پوری ویلج کی تیاری میں لاوچ نے3ہزار550پونڈ ا?ئسنگ،700پونڈ کینڈی اور600پونڈ جنجر بریڈڈو استعمال کیا۔

گذشتہ روز سے نمائش کیلئے کھولے گئے شیف جان لاوچ کے اس شاندار رنگ برنگے ماڈل کو ممکنہ طور پر جنجر بریڈ کے سب سے بڑے ایگزیبٹ کی حیثیت سے بہت جلد گینز ریکارڈ بک کا حصہ بنالیاجسکے بعد اگلے سال11جنوری کو اسے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے لوگوں میں بانٹا جائیگا۔

مزید :

عالمی منظر -