سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنیوالی دنیا کی پہلی سڑک کا افتتاح

سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنیوالی دنیا کی پہلی سڑک کا افتتاح
 سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنیوالی دنیا کی پہلی سڑک کا افتتاح

  

ایمسٹرڈیم(ویب ڈیسک)ہالینڈ میں سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت والی دنیا کی پہلی سڑک کا باقاعدہ ا فتتاح کرتے ہوئے اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ کرومینی قصبے میں سولر کمپنی ‘‘سولاروڈ’’ کی تیارکردہ 230فٹ طویل یہ سڑک ابتدائی طور پر بائیک چلانے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے ٹیسٹ روڈ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ یہ سڑک کنکریٹ بلاکس، سولر سیلز اور ان پر ایک ٹیمپرڈ گلاس کی تہہ بچھا کر بنائی گئی ہے۔ کمپنی حکام کے مطابق اس سڑک سے پیدا ہونے والی بجلی سٹریٹ، ٹریفک لائٹس اور گھریلو مقاصد کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایجاد میں مزید جدت لانے کیلئے سولر سڑکوں کی ٹیسٹنگ 3سال تک جاری رہے گی۔

مزید :

عالمی منظر -