”بیاد شبلی نعمانی “تقریب 18نومبر کومنعقدہو گی ، مجیب الرحمن شامی تیسری نشست میںمہمان خصوصی ہونگے

”بیاد شبلی نعمانی “تقریب 18نومبر کومنعقدہو گی ، مجیب الرحمن شامی تیسری نشست ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عہد ساز سیرت نگار ، بے مثال ادیب علامہ شبلی نعمانی کی 100ویں برسی کے موقع پر 18نومبر بروز منگل بوقت 2بجے دوپہر گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب بیاد شبلی نعمانی بسلسلہ صد سالہ برسی شبلی نعمانی منعقد ہو گی ۔ پہلی نشست شبلی نعمانی بحیثیت ادیب ہو گی جس کی صدارت ممتا دانشور پروفیسر عطا الحق قاسمی چیئرمین پنجاب آرٹس کونسل لاہور کرینگے جبکہ مہمان خصوصی اوریا مقبول جان سیکرٹری لائبریریز حکومت پنجاب ، پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب لاہور ہونگے ۔ دوسری نشست شبلی نعمانی بحیثیت ماہر تعلیم کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ منصور وی سی ویمن یونیورسٹی لاہور کرینگے ، تیسری نشست شبلی نعمانی بطورِ مورخ کی صدارت پروفیسر خلیق الرحمن وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور کرینگے جبکہ مجیب الرحمن شامی صدر سی پی این ای مہمان خصوصی ہونگے۔چوتھی نشست شبلی نعمانی کی ملی خدمات کی صدارت عنایت اللہ سابق سیکرٹری و سفیر حکومت پنجاب کرینگے۔

بیاد شبلی نعمانی

مزید :

صفحہ آخر -