حلقے کے مسائل پرڈپٹی سپیکر گورچانی کی شہباز شریف سے ملاقات

حلقے کے مسائل پرڈپٹی سپیکر گورچانی کی شہباز شریف سے ملاقات

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرادار شیر علی خان گورچانی نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کوجنوبی پنجاب کے حلقہ این اے 174کے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔جس پروزیر اعلیٰ پنجاب نے محمدپور،فاضل پور، لال گڑھ اورداجل میںسیوریج سسٹم، ٹف ٹائل، فاضل پورحاجی پورڈبل روڈاور داجل واٹرسپلائی سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پرترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے میڈیاکو بتایا کہ ضلع راجن پورکی ترقی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اسی لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام وسائل کارخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے۔جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس پر کام کاآغازہوچکاہے ۔

گورچانی

مزید :

صفحہ آخر -