منظوری کے باوجود پر ی میچور انکریمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

منظوری کے باوجود پر ی میچور انکریمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

  

لاہور(محمد نواز سنگرا)ڈیڑھ سال قبل حکومت کیطرف سے منظوری ملنے کے باوجود پر ی میچور انکریمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔پنجاب حکومت نے جون 2013میں منظوری دی تھی،وفاق اور دیگر صوبوں کے ملازمین پری میچور انکریمنٹ سے استفادہ کر رہے ہیں۔ ڈیڈھ سال گزرنے کے باوجود بھی پنجاب میں سرکاری ملازمین کی پری میچور انکریمنٹ کےلئے محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری نہ کیا جس وجہ سے ملازمین مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں ۔پنجاب حکومت نے جون 2013میں اپ گریڈیشن کے وقت ملازمین کو پر ی میچور انکریمنٹ دینے کی اجازت دی تھی جبکہ وفاقی ملازمین 2007سے پری میچور انکریمنٹ لے رہے ہیں ۔خیبر پختونخواہ میں مئی،سندھ اور بلوچستان میں یکم جولائی سے ملازمین پری میچور انکریمنٹ لے رہے ہیں۔پنجاب میں اگلے گریڈ میں ترقی کے بعد ملازمین کو پری میچور انکریمنٹ نہیں دیا جاتا جس کےلئے حکومت پہلے سے منظوری دے چکی ہے ۔

پری میچور انکریمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -