ناقص کارکردگی پرسول جج فیصل نسیم کے انکریمنٹس اور ترقیاں روکنے کا نوٹیفکیشن

ناقص کارکردگی پرسول جج فیصل نسیم کے انکریمنٹس اور ترقیاں روکنے کا نوٹیفکیشن

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سول جج فیصل نسیم میر کی چار انکریمنٹس اور تین سالانہ ترقیاں روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات گوندل کو انتباہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں محتاط رہیں ،علاوہ ازیں سید امجد علی شاہ ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کے خلاف انضباطی کارروائی ختم کردی گئی ہے ۔یہ فیصلے عدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں کئے گئے تھے جن کا گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ آخر -