ہوپ پنجاب کے نو منتخب رہنما جبار انجم کا مرکزی چئیرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

ہوپ پنجاب کے نو منتخب رہنما جبار انجم کا مرکزی چئیرمین کا الیکشن لڑنے کا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب کے نو منتخب رہنما میاں جبار انجم نے الخدمت گروپ کے ووٹوںسے کامیاب ہوکر الخدمت گروپ کے خلاف ہی علم بلند کردیاہے اور مشاورت نہ کرنے کو بنیاد بناکرالخدمت گروپ کے امیدوار حاجی مقبول احمد کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے مرکزی چئیرمین کا الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات جمع کرادیے ہیں مرکزی چئیرمین کے لیے میدان میں آگئے ہیں مرکز میں النصر گروپ کے حاجی شاہد رفیق طواف کے حاجی مقبول احمد اور الفتح کے میاں جبار انجم کے کاغذات جمع ہوئے ہیں حاجی مقبول احمدکی پوزیشن مضبوط تھی میاں عبدالجبار کی بغاوت کے بعد ©حاجی شاہد رفیق اور حاجی مقبول احمد کے درمیان سخت ہوگیاہے دونوں میں سے کوئی بھی جیت سکتاہے مرکزی چئیرمین کے امیدوار حاجی مقبول احمد نے روزنامہ پاکستان کو بتایا جبارانجم ہمارے گروپ کے ووٹوں سے کامیاب ہواہے جو گروپ کانہ بنا وہ کسی اور کاکیابنے گاہماری پہلے بھی کوشش تھی مل کر چلیں گے اب بھی درخواست کرتے ہیں تماشہ نہ لگایاجائے پنجاب سے متفقہ امیدوار اور مرکزی چئیرمین کے لئے چناجائے اس کے لیے مل بیٹھ کر فیصلہ کیاجائے تاکہ ممبران نے جس مقصد کے لیے ہمیں منتخب کیاہے وہ پوراہوسکے۔

مزید :

علاقائی -