چاروا سیکٹر پر بھارت کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،چناب رینجرز کا بھرپور جواب

چاروا سیکٹر پر بھارت کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،چناب رینجرز کا بھرپور جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(اے این این) سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میںبھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے علی الصبح بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے پھینکے گئے کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ۔چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔فائرنگ اورگولہ باری سے ورکنگ باﺅنڈری کے قریبی دیہاتوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروںمیں محصور ہو کررہ گئے۔واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی جاری ہے۔ گزشتہ دو تین ماہ سے بھارتی فائرنگ سے متعدد دیہاتی شہید اور مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت نے ہر بار بلا اشتعال فائرنگ کے بعد سیز فائر کی خلاف وزری کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔
بھارتی فائرنگ


مزید :

صفحہ آخر -