رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کیخلاف انتخابی عذرداریاں یکجا کرنے کا حکم چیلنج

رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کیخلاف انتخابی عذرداریاں یکجا کرنے کا حکم چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کے خلاف شوکاز نوٹس اور انتخابی عذرداریاں یکجا کرنے کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاپی پی 78جھنگ سے ووٹر طارق اسلم نے لاہور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ کے فیصلے کے مطابق عدالت عالیہ کو الیکشن ٹربیونل کے عبوری حکمناموں اور اسکی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے مگر لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے راشدہ یعقوب کی رٹ درخواست میں الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کو ہدایت کی ہے کہ لیگی ایم پی اے کے خلاف انتخابی عذرداریوں اور شوکاز نوٹس پر یکجا کارروائی کی جائے ، نظرثانی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا سنگل بنچ فل بنچ کے فیصلے کے منافی حکم جاری نہیں کرسکتا ،اس کے باوجودسنگل بنچ نے الیکشن ٹربیونل کی کارروائی میں مداخلت کی اور الیکشن ٹربیونل کو احکامات جاری کئے ہیں لہذا لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو فل بنچ کے فیصلے سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -