نئی کیس مینجمنٹ پالیسی کے تحت 44 دنوں میں18601 مقدمات نمٹائے گئے

نئی کیس مینجمنٹ پالیسی کے تحت 44 دنوں میں18601 مقدمات نمٹائے گئے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں 9 ستمبر کو نافذ کی گئی نئی کیس مینجمنٹ پالیسی کے تحت محض44 دنوں میں18601 مقدمات نمٹائے دیئے گئے جن میں4535 پرانے مقدمات بھی شامل ہیں۔مذکورہ پالیسی کا ثمر ہے کہ1966 کے ایک، 1964 کے ایک، 1969کے تین مقدمات ،1975 ،1977 ،1982،1985اور1986 کا ایک ایک کیس، 1990 کے تین مقدمات، 1991 کے دو، 1992 کے تین، 1993 کا ایک،1994کے دو،1995 اور 1996 کے آٹھ آٹھ، 1997 کے سات، 1998 کے آٹھ، 1999 کے بارہ، 2000 کے بارہ، 2001 کے اٹھائیس، 2002 کے اکاون، 2003 کے ستر، 2004 کے ایک سو تیرہ، 2005 کے142،2006 کے160، 2007 کے222 ، 2008 کے 296 ، 2009 کے 653 ، 2010 کے1226 اور2011 کے 1498 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 2012 سے2014 تک کے مقدمات کو بھی کثیر تعداد میں نمٹایا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر بنائے گئے نئے کیس مینجمنٹ پلان کے تحت کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے پرانے مقدمات کو سال کے اعتبار سے آٹومیٹک فکس کیا جاتا ہے جبکہ ارجنٹ مقدمات کو 2014 سے ڈاﺅن ورڈ ترتیب سے عدالتوں میں سماعت کےلئے لگایا جا رہا ہے۔جس سے ناصرف سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی سے انکی مشکلات میں کمی آئی ہے بلکہ برسوں سے زیر التواءمقدمات کو بھی نمٹانے میں مدد ملی ہے۔

مقدمات

مزید :

صفحہ آخر -