ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت 34 اہلکاروںاور2سیشن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے

ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت 34 اہلکاروںاور2سیشن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت 34 اہلکاروں اور 2 سیشن کورٹوں کے سپرنٹینڈنٹس کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار خادم حسین کا ایم آئی ٹی برانچ سے راولپنڈی بنچ ،اسسٹنٹ فیصل شفیق کا ہیومن رائٹس سیل سے رٹ ٹو برانچ ، لطیف احمد کاکریمنل ون برانچ سے کریمنل ٹو برانچ، سینئر کلرکس سہیل فاروقی کا ارجنٹ سیل سے آر کے جے برانچ ، رشید احمد کا آرکے جے برانچ سے ڈسپیچ برانچ، سید شمشاد علی کا کاپی برانچ سے جے اوز برانچ، عبدالخالق کا کریمنل برانچ سے رٹ ٹو برانچ، عبدالستار کا جے آئی ایس رٹ ون سے جنرل برانچ، ساجد نذیر علوی کا رٹ ٹو سے ہیومن رائٹس سیل ، نصر اللہ خان کا رٹ ٹو سے کریمنل ٹو برانچ، علی حسین کا رٹ ٹو سے کریمنل ون برانچ، جاوید سندھو کا پرچیز سیل سے ارجنٹ سیل ، خضر حیات کا سٹاف برانچ سے رٹ ون، محمد اشرف کا ڈسپیچ برانچ سے پروٹوکول برانچ راولپنڈی ، جونیئر کلرکس میں سے محمد طارق کا گزٹ ون سے پرچیز سیل ، سید سلیمان کا ارجنٹ سیل لیجسلیشن برانچ ، کامران احسن کا ڈی آر ایڈمن سے جنرل برانچ ، رضوان احمد کا ٹرانسپورٹ برانچ سے رٹ ٹو برانچ، افتخار علی کا آر کے جے تھری سے رٹ ٹو ،امجد عظیم کا آرکے جے سے رٹ ٹو ، محمد آصف جنرل برانچ سے جے آئی ایس ون برانچ، جہانگیر اشرف کا رٹ ٹو سے آر کے جے تھری ،آفتاب احمد کا رٹ ون سے سول ون، رضا رشید کا پول سے راولپنڈی بنچ، محمد ندیم کابھی پول سے راولپنڈی بنچ ،محمد افتخار کا پول سے ملتان بنچ، محمد سلیم کا لیجسلیشن برانچ سے ملتان بنچ، محمد شاہد راولپنڈی بنچ سے ارجنٹ سیل لاہور، محمد احسان راولپنڈی بنچ سے ارجنٹ بنچ لاہور، رضوان علی کا پول سے ملتان بنچ اور محمد وقاص کا جنرل برانچ سے راولپنڈی بنچ تبادلہ کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں عدالت عالیہ کے دفتری خرم ایوب کا رٹ ٹو سے آر کے جے برانچ اور کبیر احمد کا آر کے جے رٹ ٹو برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔جن سپرنٹینڈنٹس کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں سے فلک شیر کا سرگودھا سے ننکانہ صاحب اور محمد اکرم کا ننکانہ صاحب سے سرگودھا تبادلہ کیا گیا ہے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -