دہشتگردی کے جعلی مقدمات آزاد عدلیہ کا امتحان ہیں، رحیق احمد عباسی

دہشتگردی کے جعلی مقدمات آزاد عدلیہ کا امتحان ہیں، رحیق احمد عباسی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے جعلی مقدمات آزاد عدلیہ کا امتحان ہیں،شریف برادران پولیس کے ذریعے دہشتگردی کی عدالتوں کو جھوٹے اور گمراہ کن ثبوت دیکر فیصلوں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہے ہیںجو افسوسناک اور قابل مذمت رویہ ہے، جعلی مقدمات بنانا ،جھوٹے ثبوت دیکر وارنٹ حاصل کرنا اور پھر گرفتار نہ کرنے کے اعلانات کرنا عدالتوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، معزز ججز حکومت اور پولیس کے اس گٹھ جوڑ پر نظر رکھیں اور انصاف کیلئے عدالتوں کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھنے والے عوام کی امیدوں کے دیے بجھنے نہ دیں، انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتوں سے استدعا ہے کہ پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے جھوٹے مقدمات کو مسترد کر دیں۔

عدلیہ امتحان

مزید :

صفحہ آخر -