بحر یہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں سما عت و گو یا ئی سے محر وم 56بچوں کا علاج

بحر یہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں سما عت و گو یا ئی سے محر وم 56بچوں کا علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)بحر یہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں چھ ما ہ سے جاری پروگرام کے تحت قو تِ سما عت و گو یا ئی سے محر وم بچوں کو کو کلئیر امپلا نٹ (Cochlear Implants) کے ذریعے مخصو ص آ لہ لگا نے کیلئے آ پر یشنز کا تیسرا دور شروع ہو گیا۔ اس پر وگرام کے تحت اب تک 126بچوں کے آ پر یشن کئے جا چکے ہیں اور حا لیہ پر وگرام میں مز ید 56 بچوں کے آ پر یشن کئے جا ئیں گے۔بحر یہ ٹاؤن اس علاج کے تمام تر اخراجات خود برداشت کر رہا ہے اور اب تک 26 کروڑ روپے سے زا ئد کی خطیر رقم اس پروگرام پر خرچ کی جا چکی ہے ۔ واضح رہے کہ فی آ پر یشن 18 سے بیس لاکھ روپے لا گت آ تی ہے اور آ پر یشن کے 3 سے 6 ما ہ بعد یہ بچے مکمل طور پر نا رمل زندگی گزار نا شروع کر دیتے ہیں اور معاشرے کا فعال رُکن بن جا تے ہیں ۔ڈا ئر یکٹر ڈونیشن پرو گرام بحر یہ ٹاؤن مسز امبر شہزاد ملک کی ہد ا یات پر انگلینڈ کے معروف کو کلئیر (Cochlear Implants) امپلا نٹ سرجن ڈاکٹر اقبال جا وید خان خصو صی طور پر بحر یہ ٹاؤن ہسپتال تشر یف لا ئے ہیں جو بحر یہ ٹاؤن لاہور کے ما ہر آ ڈ یا لوجسٹ ڈاکٹر ند یم مختار کے سا تھ مل کر روزانہ 10 بچوں کا آ پر یشن کر یں گے ۔ یہ آ پریشن 13نومبر سے 18نومبر تک جا ری رہیں گے۔اس ڈونیشن پر و گرام کے تحت مسز امبر شہزاد ملک کی ہد ا یات پر بحر یہ ٹا ؤن لاہور ہسپتال میں کو کلئیر امپلا نٹ سر جری والے بچوں کیلئے پہلے ہی سپیچ تھراپی سنٹر بھی مستقل بنیا دوں پر قا ئم ہے ۔ جہاں سپیچ تھر اپی کے علا وہ پو سٹ آ پر یٹو کئیر بھی کیا جا تا ہے ۔ جس میں روزانہ کی بنیاد پر 25بچوں کو انفرادی کلاس دی جاتی ہے ۔ بحریہ ٹاؤن سپیچ تھراپی سنٹر پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو کاکلیئر امپلانٹ کے بعد سپیچ تھراپی کرواتا ہے ۔ گوجرانوالہ سے حیدر الیاس نے اپنے3 سالہ بیٹے کے بارے میں بتایا کہ میرا بیٹا جنید بالکل بھی بول اور سن نہیں سکتا تھاہم اخبار میں بحریہ ٹاؤن ہسپتال کا اشتہاردیکھ کر جس میں ایسے بچوں کے مفت علاج کے بارے میں لکھا تھا، بحر یہ ٹاؤن ہسپتال گئے جہاں میرے بیٹے کا بالکل مفت علاج کیا گیا اب وہ مکمل طورپر بول اور سن سکتا ہے ہمیں ہر طرح کا بیک ریسپونس دیتا ہے۔ ہم تو بالکل ناامید ہو گئے تھے مگر ہم ملک ریاض صاحب اور میڈم ا مبرشہزاد ملک کے بہت مشکور ہیں۔جنہوں نے میرے بچے کا مفت علاج کر کے اُسے ایک تندرست زندگی مہیا کی۔ سیالکوٹ سے ثمینہ سلطان نے اپنے 4 سالہ بیٹے بلاول شاہ کے بارے میں بتایا کہ وہ سن اور بول نہیں سکتا تھاہم نے اس کا علاج کروانے کی بہت کوشش کی مگر پیسوں کی کمی کی وجہ سے نہ کرواسکے ہم نے 3سال تک پیسے اکٹھے کرنے کی کوشش کی مگر پھر بھی علاج جتنے پیسے اکٹھے نہ کر سکے ہمیں بڑی مایوسی ہوئی۔ پھر ہم نے اخبار میں بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور کاآرٹیکل دیکھا اور ہمیں امید پیدا ہوئی کہ شاید اب ہمارا بیٹا ٹھیک ہو سکے۔ہم بحریہ ٹاؤن ہسپتال گئے ہسپتال کے عملے نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا جس سے میرے بیٹے کی سرجری بہت آسانی سے ہوگئی۔ میرے بیٹے کا مفت علاج کیا گیااور اب وہ بول اور سن سکتا ہے اب وہ مختلف آوازوں پر ریسپونس دیتا ہے اور آوازیں پہچاننا بھی شروع ہو گیا ہے۔سپیچ تھراپسٹ کی مدد سے ہمارے بیٹے نے مختلف الفاظ پہچاننا شروع کر دیے ہیں۔ہم ملک ریاض صاحب اور میڈم امبر شہزاد ملک کے بہت مشکور ہیں کہ ان کی بدولت اور بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور کی بدولت ہمارا بیٹا نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے ۔
بچے آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -