جلسوں میں کسی کو برا بھلا کہناملکی نہ ہی سیاسی نظام کی خد مت ہے ، منظور وٹو

جلسوں میں کسی کو برا بھلا کہناملکی نہ ہی سیاسی نظام کی خد مت ہے ، منظور وٹو

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور شیخ رشید احمد کی جانب سے پیپلز پارٹی کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ” پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف رائے میں اخلاق کا سیاسی رواداری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے اسی سے ملک کے اندر جمہوری نظام پنپپے گا ۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں کسی کو برا بھلا کہنے سے ےا پھر کسی کا برا نام رکھنے سے نہ تو ملک کی خدمت ہے نہ ہی ےہ سیاسی نظام کی خدمت ہے ۔

منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -