قصور سے اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت

قصور سے اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)قصور سے اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت ، پیپلزپارٹی کے سابقہ تحصیل ناظم چونیاں رانا عباد اور صدر ڈسٹرکٹ بار قصور مہر سلیم ایڈووکیٹ ، سابقہ ناظم مبشر حسین اور چوہدری بشیر احمد آرائیں نے پی ٹی آئی قصور کے صدر ندیم ہارون کی قیادت میں مرکزی رہنماءو ممبر کور کمیٹی خورشید محمود قصوری اور صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی دفتر میں ملاقات کی اپنے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، خورشید محمود قصوری اور اعجازاحمدچوہدری نے اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والے ساتھیوںکو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ساتھی پارٹی کی کامیابی اور مضبوطی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، اس موقع پر بیرسٹر بختیار قصوری، حسن علی خان، وسیم عباس ، سردار نبی احمد، زبیرخان، مظفر حسن کاظمی، رانا طارق ، سردار فاخر علی ایڈووکیٹ، خان ولی خان، چوہدری الطاف، سردار امجد طفیل میوءاور تنویر حیات جوئیہ بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -