تحریک انصاف کے دھرنے میں حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،چودھری نثار

تحریک انصاف کے دھرنے میں حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،چودھری نثار

  

                       اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 30نومبر کو پی ٹی وی پر حملے جیسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے،سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم ہاﺅس، پارلیمنٹ،سپریم کورٹ اور پی ٹی وی سمیت حساس مقامات پر فوج تعینات رہے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ دیکھیں گے کہ تیس نومبر کے بعد کون رہتا ہے، پی ٹی وی، وزیر اعظم ہاﺅس، پارلیمنٹ،سپریم کورٹ اور دیگر حساس مقامات پر فوج تعینات رہے گی،پولیس اور ایف سی کے نو ہزار نوجوان سیکورٹی پر مامور ہونگے۔حکومت یقینی بنائے گی کہ پی ٹی وی حملے جیسی صورتحال دوبارہ نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے دھرنے میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ مذاکرات مضبوط پوزیشن سے ہونگے،حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کسی کمزوری کے تحت نہیں کریگی۔ تحریک انصاف نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کرنے کی بات کی ہے جو آئینی طور پر ممکن نہیں، امید ہے تحریک انصاف اس شرط کو رکاوٹ نہیں بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری حکومت یا پولیس نے جاری نہیں کئے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کئے ہیں۔ طاہرالقادری سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، لگتاہے کہ طاہرالقادری کچھ لوگوںسے ناراض ہو کرچلے گئے ہیں۔طاہرالقادری کو شاید معاشی مسائل بھی درپیش تھے۔

مزید :

علاقائی -