افغان صدرنے شکرپڑیاں میموریل گارڈن میں پودالگایا

افغان صدرنے شکرپڑیاں میموریل گارڈن میں پودالگایا

  

اسلام آباد(اے این این)افغان صدراشرف غنی کا شکرپڑیاں کادورہ، میموریل گارڈن میں پودالگایا۔جمعہ کووزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات اوروفودکی سطح پرمذاکرات کے بعد افغان صدر اسلام آباد کے پرفضا مقام شکرپڑیاں کا دورہ کیا اور میموریل گارڈن میں پودا لگایا۔ٹیکسٹائل کے وفاقی وزیر عباس خان آفریدی معزز مہمان کے ہمراہ تھے۔ اشرف غنی میموریل گارڈن میں پودا لگانے والے چوتھے افغان رہنما ہیں۔

مزید :

علاقائی -