مناواں ، تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے

مناواں ، تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے

  

لاہور(کرائم سیل)مناواں کے علاقہ میں دو تیز رفرار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نمائندہ \"پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہد محسن سلیم اور نیامت علی نے بتایا کہ گزشتہ روز مناواں جی ٹی روڈ پر تھانہ مناواں کے سامنے محمد شرافت اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اتنے میں ایک نوجوان مخالف سمت سے موٹر سائیکل پر نہایت تیز رفتاری سے آیا ،اس کے راستے میں سڑک ٹوٹی ہوئی تھی اس لیے وہ مین روڈ کی جانب مڑ گیا جہاں پر محمد شرافت جا رہا تھا موٹر سائیکل سوار کو اپنی جانب آتا دیکھ کر محمد شرافت کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور اس کی موٹر سائیکل کا ہینڈل نوجوان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کہ وجہ سے دونوں موٹر سائیکل سوار سڑک پر گڑ گئے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ مقامی افراد نے ان کی فوری طور پرمدد کی اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -