پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 608ٹریفک حادثات میں480 زخمی ہوگئے

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 608ٹریفک حادثات میں480 زخمی ہوگئے

  

لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 608ٹریفک حادثات میں 480 شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا جبکہ245 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 265 ڈرائیورز ، 16 کم عمر ڈرائیور، 359 مسافر اور 107پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ104ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت123متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد74حادثات میں89متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہملتان51حادثات میں56متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل 731متاثر ہونے والوں میں سے588مرد اور 143 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں114افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور427فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور190زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ ن ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر487موٹر سائیکلز64آٹو رکشے56موٹر کاریں36مسافربس17ٹرک، اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -