ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی، فی کلو 5روپے کمی

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی، فی کلو 5روپے کمی

  

اسلام آباد(اے این این)پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل جی پی کی قیمتوں میں بھی کمی ، ایل پی جی فی کلو قیمت 5 روپے کم کر دی گئی، گھریلو سلنڈر 60اور کمرشل 120 روپے تک سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کرنے والی متعدد کمپنیوں کو جرمانے کئے گئے ہیں جسکے بعد ایک ہفتہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے ۔ کراچی میں ایل پی جی کی نئی قمیت 110 روپے، راولپنڈی اسلام آباد میں 140 لاہور، گجرانوالا، گجرات، فیصل آباد سیالکوٹ، حیدر آباد اور سکھر میں 120 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ میرپور، ملتان، بہاولپور، پشاور، کوہاٹ میں 125 ،مری، مظفر آباد، باغ اور فاٹا کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -