ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا پر فائرنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کیخلاف مقدمہ درج

ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا پر فائرنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کیخلاف مقدمہ درج

  

لاہور( کر ائم سیل)ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا عائشہ ممتاز پر فائرنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ ملزمان کی گرفتار چھاپے۔ بتایا گیا ہے کہ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا حکم دیا۔ حکومتی احکامات کے باوجود بعض ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہ کی جس پر عملدرآمد کروانے کے لئے ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا عائشہ ممتاز نے وقوعہ کے روز کرائے نامے چیک کیے۔ اس دوران ٹرانسپورٹ مینجر سلطان شاہ وغیرہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جس پر انہوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -