ماروی میمن کا گرفتار آئی ڈی پیزکی رہائی کیلئے بنوں جیل کے باہر دھرنا

ماروی میمن کا گرفتار آئی ڈی پیزکی رہائی کیلئے بنوں جیل کے باہر دھرنا

  

بنوں(اے این این)مسلم لیگ(ن) کی رہنما ماروی میمن نے گرفتار آئی ڈی پیز کی رہائی کے لئے سینٹرل جیل بنوں کے سامنے دھرنا دے دیا۔ ماروی میمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک گرفتار آئی ڈی پیز کو رہا نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہےگا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز مہمان ہیں ان سے ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متاثرین کا قصور ہے کہ وہ خیمے اور راشن مانگ رہے تھے۔آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ناصر درانی کی ہدایت پر گرفتار آئی ڈی پیز کے خلاف کیس واپس لے لیا گیا لیکن کوئی رہائی عمل میں نہیں آئی ۔

مزید :

علاقائی -