بھتہ خوروں نے ڈاکٹرباسط ظہیر سے دو لاکھ بھتہ کا مطالبہ کردیا

بھتہ خوروں نے ڈاکٹرباسط ظہیر سے دو لاکھ بھتہ کا مطالبہ کردیا

  

لاہور( کر ائم سیل) پاکستان اکیڈ می فیملی فزیشنز کے لائف ممبر ڈاکٹر ملک باسط ظہیرسے بھتہ خوروں نے دو لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کردیا جس پر شادباغ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ملک باسط کا شادباغ کے علاقہ میں کلینک ہے ڈاکٹر ملک باسط ظہیرکو بھتہ خوروں نے فون پر دو لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیااور تین روز کی مہلت دیکر دھمکیا ں دی کہ اگر بھتہ کی رقم نہ ادا کی تو فیملی سمیت قتل کردیا جائے گا جس کے بعد مدعی ڈاکٹر ملک باسط نے مقامی تھانہ رابطہ کیا اور ملزمان کے فون ریکارڈ پولیس کے حوالے کردیے اس واقعہ کے بعد پاکستان اکیڈمی فیملی فزیشنز(رجسٹرڈ) ،پی ایم اے و دیگر سماجی تنظیوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ بھتہ خوروں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے اگر چوبیس گھنٹوں کے دورا ن ملزمان بھتہ خوروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے تاہم اس سلسلے میں مقامی پولیس نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -