شاہدرہ ، مزد ااور ٹرک میں تصادم سے دوافراد زخمی ہو گئے
لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ کے علاقہ میں مزد ااور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں دوافراد زخمی ہو گئے،زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہچایا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ کے علا قہ میں مزد اڈرئیورکے اچانک بر یک لگانے کی وجہ سے پیچھے آنے ولا تیز رفتار ٹرک مزدا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 2راہگیر زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مر ہم پٹی کر نے کے بعد فارغ کر دیا جبکہ مزداڈرائیور فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ۔ٹرک ڈرائیور نے روزنامہً پاکستانً سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حادثہ مزداکے بریک لگانے کی وجہ سے ہوا۔