مانگا منڈی ،ڈاکوؤں دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے لگے،پولیس خاموش تماشائی

مانگا منڈی ،ڈاکوؤں دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے لگے،پولیس خاموش تماشائی

  

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سید ریاض علی شاہ کے گھر سے6لاکھ روپے کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈکیتی چوری اورراہ زنی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے پولیس وارداتوں پرقابو پانے میں ناکام ہو گئی شہر ی سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن 12بجے تین نامعلوم ڈاکو ہنڈا 125پر سوار ہوکر رائیونڈ روڈ گلی نمبر5 محلہ توحید آباد میں سید ریاض علی شاہ کے گھر داخل ہو گئے گھر میں خواتین چھوٹے بچے اور سید ریاض علی شاہ کا بیٹا سید قاسم علی موجودہ تھا سید قاسم علی نے نمائندہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو ؤں نے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے روز پر مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی اور تمام اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا، سارے گھر کی تلاشی لیکر ڈاکو 5لاکھ روپے مالیت کے 9تولے کے طلائی زیورات ، 22ہزار روپے نقدی، 1 عدد لائسنس شد پشتول، ہزاروں روپے مالیت کی روڈو گھڑی اور قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے ۔ مانگا منڈی پولیس حسب روایت تاخیر سے ASIنذیر احمد پانچ اہلکاروں کے ہمراہ موقع واردات پرپہنچ گئے ۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کی ناکامی پر شہریوں نے شیدید مذمت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -