تشدد کا نشانہ بننے والے وارڈن کا مقدمہ درج نہ ہونے پر افسروں سے احتجاج

تشدد کا نشانہ بننے والے وارڈن کا مقدمہ درج نہ ہونے پر افسروں سے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)گارڈن ٹاؤن میں خاتون اور اس کے شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والے وارڈن کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف اعلیٰ افسران سے احتجاج، دوسرے وارڈنز نے بھی سی ٹی او سے درخواست کی ہے کہ وارڈنز پر تشدد کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے ان کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چار روز قبل اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی عائشہ کمال اور ان کے شوہر کے ہاتھوں تھپڑ کھانے والے وارڈن ایوب نے تھانہ گارڈن ٹاؤن میں خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دی تاہم کسی اہم شخصیت کے فون کے بعد ڈی ایس پی نے وارڈن کو صلح کرنے پر مجبور کر دیا، اس واقعہ سے وارڈن ایوب اور اس کے ساتھی وارڈنز دلبرداشتہ ہو گئے، انہوں نے اعلیٰ افسران سے اس بارے میں احتجاج بھی کیا،وارڈنز نے سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ سے اپیل کی ہے کہ وارڈنوں پر تشدد کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے ان کا مورال کم ہوا ہے اور ان میں بدلی پیدا ہورہی ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -