جیل روڈ پر کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

جیل روڈ پر کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

لاہور( کر ائم سیل)شادمان کے علاقہ جیل روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، پوسٹمارٹم کروانے کے انکار پر پولیس نے ضروری کارروائی کر کے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔بتایا گیا ہے کہ شادمان کے علاقے جیل روڈ پر تیز رفتار کار نے شاداب کالونی کے رہائشی امجد کوجو سڑک پار کررہا تھا ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور خود کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے ٓامجد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے امجد کے ورثاء کو اطلاع دی جنہوں نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -