امریکہ نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے غیر محفوظ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

امریکہ نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے غیر محفوظ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

  

نیویارک(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ نے امریکا میں صلاحیتوں کے حامل انسانوں کی کمی کے باعث اپنے جوہری ہتھیاروں کے غیر محفوظ اور غیر موثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ چک ہیگل نے پینٹاگون میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ امریکا میں گزشتہ کئی سالوں سے جوہری طاقت کو بڑھانے اور اس کے لیے درکار انسانی وسائل پیدا کرنے پر توجہ نہیں دی گئی جس کی بدولت جوہری ہتھیاروں کی نہ صرف سیکورٹی بلکہ اسکے موثر ہونے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے جس کے باعث اس نظام کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری طاقت کو بڑھانے کے لیے موجودہ دفاعی 16 ارب ڈ?الر کے بجٹ میں کم از کم 10 فیصد اضافے کی ضرورت ہے اور موجودہ لیڈرشپ ڈھانچے اور ایڈمنسٹریشن کے نظام کو مکمل طور پر بدلنے کی بھی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -