عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں آگ لگا دوں گا ،شیخ رشید

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں آگ لگا دوں گا ،شیخ رشید

  

ساہیوال (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعلان جنگ کیا تو جنگ کروں گا۔ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دوں گا عمران خان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے یہ ہاتھ کٹ جائے گا لیکن جدا نہیں ہوگا‘ ایک استعفیٰ آگیا‘ چار اور چاہئیں‘ جیل میرا سسرال ہے خوشی سے جاﺅں گا۔ ساہیوال میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا ہاتھ اب تھاما ہے تو کٹ جائے گا لیکن جدا نہیں ہوگا۔ عمران خان میرا لیڈر ہے جو فیصلہ کرے گا قبول ہوگا۔ میرا ہاتھ ان کے ساتھ تب تک رہے گا جب تک نواز شریف کا استعفیٰ نہیں آجاتا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف استعفوں کیلئے جلدی کریں کہیں دیر نہ ہوجائے ، عوام کو مبارک ہو کہ مریم نواز نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کا اقتدار ختم کرکے رہوں گا ۔انہوں نے کہا آصف زرداری اور نواز شریف ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر غوری نے آج بھی فون کرکے مجھے اپوزیشن لیڈر بنانے کی بات کی ہے اپوزیشن لیڈر بننے کی خواہش نہیں ،چور اور ڈاکو پیدا کرنے والے نظام کو جلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ،مجھے ڈرانے والے وقت بتائیں میں خود آکر گرفتاری دوں گا ،مجھ سے تم کیا لڑو گے میں خود کش سیاست دان ہوں، میں اپنا تابوت کندھے پر رکھ کر سیاست کرنے والا انسان ہوں ۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے گٹھ جوڑ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا خورشید شاہ سرکار سے زیادہ سرکار کا ایجنٹ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -