پیپلز پارٹی کے پانچ رکنی وفدکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

پیپلز پارٹی کے پانچ رکنی وفدکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے پانچ رکنی وفد نے سینیٹر اعتزاز احسن کی سربراہی میں پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ وفد کے اراکین میں امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر شیری رحمن، صوبہ خیبرپختونخواہ کے پارٹی کے صدر خانزادہ خان، قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر فرحت اللہ بابر شامل تھے۔ وفد نے اشرف غنی کو افغانستان کاصدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے افغان صدر کے پاکستان سے تعلقات قائم کرنے کے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے اور ماضی کی عدم اعتماد کی فضا کو ختم کریں گے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رزرداری اور سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے صدر اشرف غنی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بے اعتمادی کی فضا ختم کرنے اور اچھے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس کے لئے تجارتی اور دفاعی تعلقات مضبوط کرنے اور ایک اقتصادی کو ریڈوربنانے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا کو وسطی ایشیا سے ملایا جا سکے۔ افغان صدر نے بھی ایسی ہی خواہشات کا اظہار کیا اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

مزید :

صفحہ اول -