برمنگھم،سیکورٹی خدشات کے باعث پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ

برمنگھم،سیکورٹی خدشات کے باعث پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ

  

 برمنگھم ((آن لائن)برمنگھم میں سیکورٹی خدشات کے باعث پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ ہو گیا ، فرا ل تالپور کا کہنا ہے کہ اجازت نہ دینے پر احتجاج کریں گے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کی تیاریوں کے بعد پیپلز پارٹی نے برمنگھم کے نیو بنگلے ہال میں سٹیج سجانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث حکام نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ کارکن شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں بھی اندر جانے سے روک دیا گیا جس کے باعث بدنظمی شروع ہوگئی ، کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ جلسے سے پارٹی کی مرکزی قیادت نے خطاب کرنا تھا لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سمیت اہم رہنماو¿ں کی شرکت منسوخ کر دی گئی جس کے بعد بنگلے ہال پہنچنے والے رہنما بھی واپس لوٹ گئے ، اس موقع پر پی پی رہنما فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو جلسے سے روکا جارہا ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرال تالپور نے کہا کہ اجازت نہ دینے پر احتجاج کریں گے۔ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور جلسے میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کی جائے

مزید :

صفحہ اول -